ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں بدعنوانی کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں بدعنوانی کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے: محبوبہ مفتی

Thu, 16 Sep 2021 11:54:30    S.O. News Service

پونچھ، 16؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کرپشن میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اب لوگوں کے لئے سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ترقی کے نام پر دفعہ 370 ہٹائی گئی تھی اس ترقی کا کہیں کوئی نشان نظر نہیں آ رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز یہاں سرنکوٹ میں پارٹی کے کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘لوگ آج کل بول نہیں پاتے ہیں۔ گھٹن کا شکار ہو چکے ہیں۔ کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ لوگوں کا سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی ہی زمینوں سے کھدیڑا جا رہا ہے۔ جموں میں ہمارے گجر بکروال بھائیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ہر سمت افراتفری مچی ہے۔


Share: